سونالی باندرے اپنے بچوں کی پرورش کے تجربات پر ایک اور کتاب تحریر کریں گی

پیر 7 مارچ 2016 14:24

سونالی باندرے اپنے بچوں کی پرورش کے تجربات پر ایک اور کتاب تحریر کریں ..

ممبئی ۔ 07مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) بالی وڈ کے اداکارہ سونالی باندرے اپنے بچوں کی پرورش کے تجربات پر ایک اور کتاب تحریر کریں گی۔

(جاری ہے)

سونالی باندرے نے اس سے قبل اس موضوع پر ایک کتاب لکھی جو بے حد کامیاب رہی اور بالی وڈ میں بچوں کی تعلیم و تربیت اور نگہداشت کیلئے ان کی کتاب کو ایک مثال کے طور پر پیش کیا جانے لگا ہے ۔ سونالی نے کہا ہے کہ وہ اس بارے ایک کتاب اور لکھیں گی تاہم اس میں وقت لگے گا ۔ ان کی پہلی کتاب کا نام ” دی ماڈرن گروکل “ ہے ۔