اداکارہ ریزی ودھرسپون کے خلاف 5 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر

پیر 7 مارچ 2016 14:24

اداکارہ ریزی ودھرسپون کے خلاف 5 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر

لاس اینجلس ۔ 07مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) ہالی وڈ اداکارہ ریزی ودھرسپون کے خلاف 5 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیاگیا ۔ جیولری ڈیزائنر جارڈن ونگگارٹنر نے ریزی ودھرسپون پر اس کی جیولری ساز کمپنی کے لوگو کو چرانے کا الزام عائد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریزی کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ ریزی نے اپنی جیولری ساز کمپنی ڈریپرجیمز کا لوگو اس کے لوگو کو بالکل نقل کر کے بنایا ہے جو کہ حقوق ملکیت دانش کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ لہذا اداکارہ ان کو 5 ملین ڈالر ہرجانے میں ادا کرے ۔ اداکارہ کی طرف سے اس بارے ابھی کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔