برطانوی ، سری لنکن کھلاڑی اے ٹی ایف انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے

پیر 7 مارچ 2016 14:15

برطانوی ، سری لنکن کھلاڑی اے ٹی ایف انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن ..

اسلام آباد ۔ 07مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) برطانیہ اور سری لنکا کے کھلاڑی اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14 اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری محمد خالد رحمانی کے مطابق فیڈریشن نے ملائیشین کھلاڑی وی وائی شین کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایف پاکستان انڈر 14اینڈ راؤنڈ سیریز ٹینس چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شرکت کی اجازت دی ہے وہ دو روز قبل اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ برطانیہ اور سری لنکا کے کھلاڑی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچ گئے ۔ اسی طرح ہانگ کانگ کا کھلاڑی بھی کل منگل کو ایونٹ میں شرکت کے لئے یہاں آجائیں گے۔