قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی

وزیراعظم نواز شریف کی شبقدر کچہری میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر 7 مارچ 2016 14:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے شبقدر کچہری میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ پیر کو وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے شبقدر کچہری میں ہونے والے خود کش دھماکے کے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبر و جمیل کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ شبقدر میں بہادر پولیس اہلکاروں نے ہمارا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے مثال قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :