اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں کرن کلب اور کیپیٹل یوتھ کلب کی جیت

پیر 7 مارچ 2016 14:11

اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں کرن کلب اور کیپیٹل یوتھ کلب کی جیت

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ میں کرن کلب اور کیپیٹل یوتھ کلب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ آئی ٹین گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کرن کلب نے گلگت بلتستان کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0 گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے عمر نے دو جبکہ کاشف، قاسم، کاشی، صمد اور یاسین نے ایک، ایک گول کیا۔

دوسرے میچ میں کیپیٹل یوتھ کلب نے یونائیٹڈ کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 2-1 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

فاتح ٹیم کی جانب سے کامران اور آصف ستی نے ایک، ایک گول جبکہ یونائیٹڈ کلب کی طرف سے واحد گول زوہیب نے کیا۔ لیگ میں اسلام آباد کی 18 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں سوہان کلب، کرن کلب، گلگت بلتستان، یوتھ پاور کلب، گروپ بی میں بولان کلب، فرائنڈز کلب، ذیشان کلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب، ایجوکیشن کلب، گروپ سی میں ملت کلب، یونائیٹڈ کلب، کیپیٹل یوتھ کلب، حیدری کلب جبکہ گروپ ڈی میں ترامڑی کلب، جناح کلب، ماڈل ٹاؤن کلب اور ایلیٹ کلب شامل ہیں،ہر گروپ سے ایک، ایک ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے گی۔