فاٹا ٹیم آل پاکستان امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریگی، اصغر آفریدی

پیر 7 مارچ 2016 14:11

فاٹا ٹیم آل پاکستان امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ..

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) فاٹا کی فٹ بال ایسوسی ایشن کے سنیئر نائب صدر محمد اصغر آفریدی نے کہا ہے کہ فاٹا فٹ بال ٹیم آل پاکستان امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور یہ ٹورنامنٹ (کل) بدھ سے کراچی میں شروع ہوگا جس میں ملک بھر سے 32 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

فاٹا ٹیم میں کپتان زوہیب، وائس کپتان علی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بلال، آصف، شیراز، مصطفی، ماب، واسل، علی، شیر، رضوان، رمداد، سعید، سلیمان، وقار اور امجد شامل ہیں جبکہ کوچنگ کے فرائض عزیزالرحمن انجام دیں گے۔