اداکارہ نرگس 11مارچ سے گوجرانوالہ کے اشیاء تھیٹر میں جلوہ گر ہوں گی

پیر 7 مارچ 2016 14:01

اداکارہ نرگس 11مارچ سے گوجرانوالہ کے اشیاء تھیٹر میں جلوہ گر ہوں گی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) اداکارہ نرگس 11مارچ بروز جمعہ سے گوجرانوالہ کے اشیاء تھیٹر میں جلوہ گر ہوں گی ۔بتایا گیا ہے کہ 11مارچ سے گوجرانوالہ کے اشیاء تھیٹر میں اسٹیج ڈرامہ ناٹی نرگس کڑی پنجابی “ شروع ہو گا جس میں اداکارہ نرگس بھی پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں نرگس اور تھیٹر کے پروڈیوسر کے درمیان تحریری معاہدہ طے پا چکا ہے ۔ جبکہ اسٹیج ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شاہد خان ، مختار چن ، دعا چوہدری ، ارم مغل ، نگینہ خان ، مریم خان ، شوکت رنگیلا ، ٹوٹی برجو اور سجاد حیدر شامل ہیں ۔ مذکورہ اسٹیج ڈرامے کی تحریر و ہدایات نعیم احمد اور پروڈیوسر جہانگیر بھٹی ہوں گے ۔