ملتان میں طاہر جبار اور گرین ورلڈ پروڈکشن کے اشتراک سے فیشن شو کا انعقاد
پیر 7 مارچ 2016 14:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) ملتان میں طاہر جبار اور گرین ورلڈ پروڈکشن کے اشتراک سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی جبکہ تین گانوں کی لانچنگ بھی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے مقامی ہوٹل میں رنگا رنگ فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں ملتان کے ساتھ ملک بھر سے ماڈلز نے شرکت کی ۔
(جاری ہے)
فیشن شو میں معروف ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کی جن میں زارا چوہدری ، مہروز میر ، سویرا چوہدری ، ثناء خان ، زارا حسین ، نور ، حرا علی ، نوری ، تہمینہ ، مہرو النساء ، اسرار راجپوت ، احسن بیگ اور کاشف آفتاب شامل تھے ۔
ماڈلز نے دیدا زیب لباس زیب تن کر ریمپ پر اپنے دلکش انداز سے کیٹ واک کی ۔ اس تقریب میں گلوکار طاہر جبار کے دو گانوں ” سنہرا “ اور ” رانو پنجاب دی “ کے ساتھ گلوکار مختار اور اسرار کے ایک گانے کی لانچنگ بھی ہوئی ۔ فیشن شو کے اختتام پر طاہر جبار نے گرین ورلڈ پروڈکشن کے روح رواں صائم علی ، عمائمہ اور زری خان کی جانب بہترین کوآرڈینیشن پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی ذہنی تفریح کے لئے آئندہ بھی مشترکہ طور پر مستقبل میں کام جاری رکھیں گے ۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.