چین، جنگلات میں تعمیرات کی پابندی کے باعث قابل کاشت رقبے میں 8 فیصد کا اضافہ

پیر 7 مارچ 2016 13:59

بیجنگ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) چین میں جنگلات میں کاروباری تعمیرات کی پابندی کے باعث قابل کاشت رقبے میں 8فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے میڈیا کے مطابق ہینگن کے علاقے میں حکومت کی جانب سے 2017تک کاروباری تعمیرات کی پابندی عائد کی گئی ہے جس کے باعث2015 کے دوران قبل کاشت رقبے میں 571ملین کیوبک میٹر تک پہنچ گیا ہے جو کہ 2010کے مقابلے میں 8فیصد زیادہ ہے۔حکام کے مطابق علاقے میں جنگلات کا مجموعی رقبہ گزشتہ سال کے دوران 688ملین ہیکٹر تک پہنچ گیا ہے جو کہ 2010 کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :