وزیر اعظم نواز شریف بدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے،

دورے کے دوران سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات اور ”نارتھ تھنڈر“ کی اختتامی مشقیں بھی دیکھیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 13:58

وزیر اعظم نواز شریف بدھ سے سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے،

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف 9مارچ بدھ کو سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پرتین روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ سعودی عرب میں قیام کے دوران وزیر اعظم ”نارتھ تھنڈر “ مشقوں کا مشاہدہ کریں گے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف 9 مارچ سے تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سعودی عرب میں جاری مشقوں نارتھ تھنڈر کا مشاہدہ کریں گے نارتھ تھنڈر مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ملکوں کے فوجی دستے مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں مشقوں کی اختتامی تقریب کے لئے 21 ملکوں کے سربراہان کو شریک ہونے کی بھی دعوت دی گئی ہے دورے کے دوران وزیر اعظم شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔