ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی کیلئے بنگلہ دیش کی آفیشل کٹ موضوع بحث بن گئی

پیر 7 مارچ 2016 13:53

ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی کیلئے بنگلہ دیش کی آفیشل کٹ موضوع بحث بن گئی

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء)آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کیلئے بنگلہ دیش کی آفیشل کٹ موضوع بحث بن گئی۔ بیشتر شائقین کی جانب سے بنگال ٹائیگرز کی اس جرسی کو ناپسند کیا جا رہا ہے جس میں زیادہ تر سرخ رنگ کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ دوسری کٹ روایتی گرین کلر کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کھلاڑیوں نے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں دو مختلف کٹس پہن کر فوٹو شوٹ کرایا۔ یہ بات ابھی تک طے نہیں ہو سکی کہ بنگلہ دیشی ٹیم کون سی کٹ ورلڈٹی ٹونٹی میں زیب تن کرے گی تاہم سوشل میڈیا پر شائقین سرخ کٹ کو زمبابوے کی کٹ سے تشبیہ دے رہے ہیں۔