تلکارتنے دلشان نے انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑنے سے انکار کردیا

پیر 7 مارچ 2016 13:53

تلکارتنے دلشان نے انٹر نیشنل کرکٹ چھوڑنے سے انکار کردیا

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) سری لنکن بلے باز تلکرتنے دلشان نے انٹر نیشنل کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کااعلان کرنے سے انکار کردیا۔ ا ن کا کہنا ہے کہ وہ کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں جس میں عمر حائل نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

ان کی خدمات قومی ٹیم کیلئے ہیں جسے وہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی میں دوبارہ فاتح دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم حالیہ عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا مکمل استعمال کرنے سے قاصر رہی اور اس معاملے پر کوچ اور کپتان سے بات چیت کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام شعبوں میں مفید ثابت ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور ان سے باوٴلنگ کرانے کا انحصار کپتان پر ہے۔

متعلقہ عنوان :