عامر کی اعتراف جرم پر مبنی ویڈیو نوجوان کرکٹرز کو ڈرانے میں کار آمد

پیر 7 مارچ 2016 13:52

عامر کی اعتراف جرم پر مبنی ویڈیو نوجوان کرکٹرز کو ڈرانے میں کار آمد

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) انٹرنیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کہا ہے کہ پاکستان کے فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر محمد عامر کی اعتراف جرم پر مبنی فلم نوجوان کرکٹرز کو ڈرانے میں کار آمد ثابت ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی اینٹی کرپشن چیف رونی فلینگن کا کہنا ہے کہ عامر نے خصوصی ویڈیو تیار کرائی جس میں وہ اپنی غلطی کا اعتراف کرنے کے ساتھ اس کے نقصانات پر روشنی ڈالتے ہیں، اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو کرپشن سے باز رکھنے میں کافی مدد مل رہی اور ہمارے اینٹی کرپشن لیکچرز کے نصاب کا اہم جزو بھی ہے۔

متعلقہ عنوان :