”سلمان بٹ کھیلے تو میں نہیں کھیلوں گا“ شاہد آفریدی کی پی سی بی کو دھمکی پر سابق کپتان کی سلیکشن نہ ہوسکی

پیر 7 مارچ 2016 13:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے پی سی بی کو دھمکی دی ہے کہ اگر سابق کپتان سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو وہ کھیلنے سے انکار کر دینگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سلیکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہارون رشید اور وقار یونس نے سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی لیکن آفریدی نے اپنے موقف سے پی سی بی کو آگاہ کیا کہ اگر سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا تو میں بھارت نہیں جاونگا۔

اس پر پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے اپنا اختیار استعمال کرتے ہوئے ایک بار پھر اپنا وزن آفریدی کے پلڑے میں ڈال دیا اور سلمان بٹ کی سلیکشن کا مطالبہ مسترد کر دیا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی آفریدی اپنی من مانیوں کیلئے کافی مشہور ہیں۔ وہ کامران اکمل کیلئے بھی اپنا مطالبہ منوا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :