صدر مملکت نے او آئی سی اجلاس میں اردو میں خطاب کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی

پیر 7 مارچ 2016 13:29

جکارتہ ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے 5 ویں غیر معمولی اجلاس میں اردو میں خطاب کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی اور اس طرح وہ دنیا کے سب سے بڑے مسلم فورم پر قومی زبان میں تقریر کرنے والے پہلے پاکستانی رہنما بن گئے۔

(جاری ہے)

او آئی سی سیکرٹریٹ نے سربراہ اجلاس میں شریک 49 ممالک کے رہنماؤں کی سہولت کیلئے صدر کے خطاب کے انگریزی، عربی اور انڈونیشیائی زبانوں سمیت کثیر السانی ترجمہ کیلئے خصوصی انتظامات کئے تھے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ دوسرا موقع ہے کہ جب صدر مملکت ممنون حسین نے کسی بین الاقوامی فورم پر اردو زبان میں خطاب کیا۔ اس سے قبل انہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووژن میں انٹرنیٹ کانفرنس سے قومی زبان میں خطاب کیا تھا۔ صدر مملکت کی قومی زبان اردو میں تقاریر پاکستان کے لئے ایک باعث افتخار قدم ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی تقریبات میں مادر وطن کے مرتبے کو بلند کرنے کی بھی آئینہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :