Live Updates

مٹھی بھر عناصر عوام کی خوشحالی اور ترقی میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، اقتصادی راہداری منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے‘ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر ریلوے سے ملاقات میں گفتگو

پیر 7 مارچ 2016 13:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ چین کا پاکستان کیلئے عظیم تحفہ ہے‘ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے۔ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ چین کا پاکستان کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔

(جاری ہے)

اقتصادی راہداری کے تحت تمام منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ‘ تجارتی اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ٹھوس لائحہ عمل اختیار کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے۔ مٹھی بھر عناصر عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی میں جان بوجھ کر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام نے ایسے عناصر کو 2013 کے عام انتخابات اور بلدیاتی الیکشن میں مسترد کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اسے ہم مل کر مضبوط اور توانا بنائیں گے

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات