ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے جانیوالا پاکستانی سکیورٹی وفد اٹاری پر کلیئر کر دیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 13:21

ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے جانیوالا پاکستانی ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جانے والے پاکستانی سکیورٹی وفد کو اٹاری پر کلیئر کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دو رکنی وفد نے واہگہ بارڈر سے پیدل سرحد پار کی تھی تاہم اٹاری پر بھارتی سرحدی حکام نے انہیں مزید آگے جانے سے رو ک دیا تھا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان کے ویزے ہوائی سفر کے لیے تھے لیکن وہ پیدل ہندوستان میں داخل ہوتے ہیں جس کے باعث انہیں مزید آگے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ نے اٹاری پر موجود بھارتی حکام کو فون پر پاکستانی سکیورٹی وفد کو کلیئر کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اب انہیں کلیئر کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد شام 5بجے تک دھرم شالا پہنچ جائے گا جہاں بھارتی حکام انہیں 19مارچ کو شیڈول پاک ،بھارت مقابلے کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات سے آگا ہ کریں گے۔