شبقدر خود کش حملہ ، پولیس کانسٹیبل کی بہادری نے کئی جانیں‌بچا لیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 13:20

شبقدر خود کش حملہ ، پولیس کانسٹیبل کی بہادری نے کئی جانیں‌بچا لیں

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : شبقدر میں کچہری کے گیٹ پر ہوئے خود کش حملے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 11 افراد شہید اور 16 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور کچہری میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن کچہری کے گیٹ پر تعینات حوالدار نسیم کی بہادری نے کچہری میں موجود متعدد جانوں کو ضائع ہونے سے بچا لیا۔ پولیس کے مطابق خود کش حملہ آرور سے سب سے پہلے فائرنگ کی جس پر حوالدار نسیم نے اس حملہ آور کو دبوچ لیا ، خود کو بے بس پا کر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق حوالدار نسیم نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کچہری میں موجود متعدد افراد کی جانیں بچا لیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو کچہری میں داخل ہونے سے روک لیا۔ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد میں دو پولیس کانسٹیبل شامل ہیں ، جبکہ حوالدار نسیم نے عام لوگوں کی جان بچانے کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا جس سے شبقدر ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حوالدار نسیم کی اس قربانی اور بہادری کے اس جذبے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :