بنگلہ دیشی پرچم اپنی مرضی سے پہنا ، ہراساں کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ، پاکستانی شائق بشیر احمد

پیر 7 مارچ 2016 13:20

بنگلہ دیشی پرچم اپنی مرضی سے پہنا ، ہراساں کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء)ایشیا کپ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں جن میں بظاہر بشیر احمد کو بنگلہ دیشی پرچم پہننے پر مجبور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بنگلہ دیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے رکن اسمبلی الیاس الدین ملا بھی موجود تھے۔اس میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پانچ وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔تاہم ایک ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بنگلہ دیش کرکٹ سے محبت کرتے ہیں اور انہوں نے اپنی مرضی سے جھنڈا پہنا تھا۔