کسٹمز ایپلٹ ٹربیونل کےچیئرمین غلام مرتضی بھٹی کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔ عدالت وفاقی نے وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 7 مارچ 2016 13:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار محمد آصف ایڈووکیٹ نے کہا کہ کسٹمز ایپلٹ ٹربیونل کے چیئرمین کی تعیناتی قواعد سے ہٹ کر کی گئی ہے ۔چئیرمین غلام مرتضی عمر رسیدہ ہیں اور وہ چیئرمین کیلئے متعین بیس سال کی پریکٹس کی شرط پر پورا نہیں اترتے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین کی تعیناتی کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی مشاورت لازمی ہے لیکن یہ قانونی تقاضاپورا نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپیلٹ ٹربیونل کے چئیرمین کو ناکافی تجربے کے باوجود سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے لہذا ان کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے۔جس پر عدالت نے وزارت قانون کو دوہفتوں کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :