جنوبی افریقہ کے باولرربادا کی ایک بال نے کروڑوں روپے ادھر سے ادھر کر دیئے

پیر 7 مارچ 2016 13:14

جنوبی افریقہ کے باولرربادا کی ایک بال نے کروڑوں روپے ادھر سے ادھر کر ..

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔آخری بال پر آسٹریلیا کو جیت کیلئے دو رنز درکار تھے جبکہ جنوبی افریقہ کے سٹار باولر ربادا نے یہ بال کرنا تھی۔

(جاری ہے)

اگر ربادا اس بال پر ایک رن ہونے دیتے تو میچ برابر ہو جاتا اس طرح کروڑوں روپے کا جوا بھی برابر ہو جاتا۔ اس بال پر آسٹریلوی کھلاڑی چوکا نہ مار سکے لیکن دو سکور کر لئے جو ان کی جیت کافی تھے۔ اس طرح ربادا کی اس آخری بال نے کروڑوں روپے ادھر سے ادھر کر دیئے۔اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے اس سیریز میں اپنی واپسی بھی کر لی۔یادرہے کہ جنوبی افریقہ اس طرح کے سنسنی خیز مقابلوں میں شکست کے حوالے سے کافی بدنام ہے۔