حقو ق نسوا ں بل مغربی قانون کا عکاس ، اسلامی تعلیما ت سے اسکا کوئی تعلق نہیں،چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل

پیر 7 مارچ 2016 13:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء) چیرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ تحفظ حقو ق نسوا ں بل مغربی ممالک کے قانون کا عکاس ہے جس کا اسلامی تعلیما ت اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے،پنجاب اسمبلی میں منظور ہونے والے تحفظ خواتین بل پر کسی نے اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت نہیں کی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ تحفظ خواتین بل مغربی ممالک کے قانون کا چربہ ہے جس کا اسلامی تعلیما ت اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے،تحفظ خواتین بل اسلامی اقدار اور آئین کے بھی منافی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر خواتین پر تشدد ہوتا ہے تو وہ جہالت ہے جس پر ایسے قانون بنانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا بلکہ خواتین کی زندگی مزید عذاب بن سکتی ہے،انہوں نے کہاجہالت کو دورکرنے کے لیے اسلامی تعلیمات کو عام کیا جائے نہ کے گھر کے سربراہ کو تین دن گھر سے باہر نکال دیا ئے۔

متعلقہ عنوان :