نیپرا نے انرجی فرموں سے بجلی کی خریداری زائد ریٹ پر منظوری دے دی

پیر 7 مارچ 2016 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا ) نے نجی انرجی فرموں سے بجلی کی خریداری ایسی شرح پر منظوری دے دی جو تین ماہ قبل اعلان کردہ اپ فرنٹ ٹیرف سے 25 فیصد زائد ہیں میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاور ریگولیٹر نے 16 دسمبر 2016 کو شمسی پاور پلانٹس کے لئے اپ فرنٹ ٹیرف پر نظرثانی کی تھی جو عالمی مارکیٹ میں شمسی توانائی کی کم ہوتی قیمتوں کا مظہر تھا اور یہ سب کچھ وفاقی حکومت کی درخواست پر کیا گیا تھا یہ ٹیرف 30 جون 2016 کو ختم ہو گا نتیجے کے طور پر نیپرا نے دسمبر 2015 میں نظرثانی شدہ ٹیرف کو وضع کیا جو 10.72 سینٹ فی کلو واٹ آور ( KWH) سے لے کر 11.53 سینٹ فی کلوواٹ آور تھا تاہم ریگولیٹر سولر پلانٹس کے لئے 14.4 سے لے کر 15.8 سینٹ فی کلو واٹ آور منظور کرتی آئی ہے اور حکومت کو ہدایت بھی کی کہ وہ سرکاری گزٹ میں اس کو نوٹیفائی کرے اس سے وزارت پانی وبجلی حیرت میں ڈوب گئی جو کئی معاملات پر ریگولیٹ کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں رکھتی ۔

(جاری ہے)

وزارت نے اعلی سطح پر یہ معاملہ لے جانے پر فیصلہ کیا ہے کیونک یہ اربوں کھربوں روپے کا معاملہ ہے اور یہ صارفین سے بلوں کی شکل میں وصول کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :