واٹس ایپ پر دوسروں‌کی ہتک عزت، ایشیائی باشندے کو متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 13:09

واٹس ایپ پر دوسروں‌کی ہتک عزت، ایشیائی باشندے کو متحدہ عرب امارات ..

متحدہ عرب امارات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء): واٹس ایپ پر ایک شخص کو ہتک عزت مواد پیغام بھیجنے اور گالیاں دینے پر متحدہ عرب امارات کی عدالت نے ایک ایشیائی باشندے کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ام القوین میں موجود ایک عدالت نے نامعلوم شخص کو واٹس ایپ دوسرے شخص کو گالم گلوچ کرنے پر ملک بدری کی سزا سنادی جس پر ملزم نے فوری طور پر سزا کے خلاف اپیل کی ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں اپیل کورٹ نے بھی مذکورہ شخص کو ایک اور دوست کو توہین آمیز پیغامات بھیجنے پر مجرم ٹھہرایا اور متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ کرنے کا حکم دے دیا، یو اے کیو اپیل کورٹ کے چئیر مین ابراہیم العلی کا کہنا ہے کہ ایسے پیغامات سوشل میڈیا کے توسط سے عام بھیجے جاتے ہیں لیکن ان کے لیے ایک سخت سزا ہے۔ ایسے لوگوں کو اس طرح کے پیغامات بھیجنے کا جُرم کرنے سے قبل دو مرتبہ سوچنا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے تمام ادارے کسی بھی شخص کی آزادی اور ان کے وقار کا احترام کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کو سزا دینا انصاف کے نفاذ اور تحفظ حقوق کی ایک مثال ہے۔