علاقائی و قبیلائی نفرتوں کو ہوا دینے والے عوام کے ہمدر د نہیں ہو سکتے‘راجہ یاسر اقبال

پیر 7 مارچ 2016 12:52

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء ) صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب راجہ یاسر اقبال نے کہا کہ علاقائی و قبیلائی نفرتوں کو ہوا دینے والے عوام کے ہمدر د نہیں ہو سکتے برادری ازم اور علاقائی ازم کی سیاست کی وجہ سے آزاد کشمیر تحریک ِ آزادی کا بیس کیمپ نہیں بن سکا برادری ازم آزاد کشمیر میں حقیقی تبدیلی کے رستے میں ہمیشہ بڑی رکاوٹ رہی،علاقائی تعصبات کی بنیاد پر پڑنے والے ووٹوں سے تعمیر و ترقی نہیں ہوسکتی ،اہل اور عوام کا دکھ درد سمجھنے والے نمائندے ہی علاقوں اور قوموں کی تقدیر بدلتے ہیں لیگی کارکنان میاں نواز شریف کا تعمیر و ترقی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں برادری ازم اور علاقائی تعصبات کی بنیاد پر اقتدار کی راہیں ہموار کرنے والوں کو شکست فاش دیں گے آزاد کشمیر میں جلد مسلم لیگ کی حکومت قائم ہو گی عوام نے اعتماد کیا توانشاء اللہ امیدوں پر پورا تریں گے ۔

(جاری ہے)

برادری ازم اور علاقائی ازم آزاد کشمیر میں تعمیر وترقی کے رستے میں ہمیشہ سے بڑی رکاوٹ بن کر کھڑے رہے بااثر لوگ سادہ لوح عوام کو برادری ازم اور علاقائی ازم جیسے تعصبات میں الجھا کر اپنے اقتدار کی راہیں ہموار کرتے رہے جس کے تحریک ِ آزاد ی کشمیر پر بھی برے اثرات مرتب ہوئے ایسے لوگ سامنے آتے رہے جو قوم کی نمائندگی کرنے کا حق ادا کرنے کی بجائے عوام کو لولی پاپ پر ہی ٹرخاتے رہے آزاد کشمیر ایک مختصر سا علاقہ ہے جہاں وفاق سے ملنے والے فنڈز کا نصف بھی ایمانداری سے خرچ کیا جائے تو دس سال میں آزاد کشمیر ترقی یافتہ علاقہ کی صورت اختیار کر سکتا تھا مگر عوام کو باہم لڑانے کے لیے برادری ازم اور علاقائی نفرتوں کو بیج بو کر جہاں تحریک ِ آزادی کشمیر کو پس ِ پشت ڈال دیا گیا وہاں مفلو ک الحال عوام کو معاشی آسودگی بھی مہیا نہیں کی جا سکی۔