حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں‘سردار محمد اقبال یوسف

پیر 7 مارچ 2016 12:52

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب سردارمحمد اقبال یوسف نے کہا کہ نوجوان کمر کس لیں ، نوجوان مسلم لیگ ن کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروے کار لائیں گے مسلم لیگ ن نے نوجوان کے حقوق پر کبھی کمپرمائز نہیں کیا ،نوجوان کو ہر شعبہ میں نمائندگی دی جائے گی مسلم لیگ ن عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے ،عوام کی جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شمولیت میاں نواز شریف کے ساتھ محبت کا ثبوت ہے۔

۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں،گزشتہ پانچ سال میں حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اقتدار کے مزے لوٹی رہی ، موجودہ حکومت عوام مسائل حل کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے ،مسلم لیگ ن برسر اقتدار آ کر آزاد خطہ میں سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروائے گی تاکہ اقتدرا گراس روٹ لیول تک منتقل کیا جا سکے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے قیادت میں مسئلہ کشمیر حل ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اسلام آباد کے بعد مظفرآباد میں ہیلتھ سکیم شروع کر کے کشمیر ی کے ساتھ لازوال محبت کا ثبوت دیا ہے جس پر پوری کشمیر ی قوم ان کی شکر گزار ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نظریاتی طور پر جماعت اسلامی سے ہم آہنگ ہے اس لیے ہمارا اتحاد صر ف جماعت اسلامی سے ہی ممکن ہے ۔