بیشتر ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں تیزی

پیر 7 مارچ 2016 12:43

ٹوکیو ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) ایشیاء کی بیشتر سٹاک مارکیٹس میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی رہی۔

(جاری ہے)

ٹوکیو سٹاک کا مرکزی نکی225 انڈکس مارکیٹ کھلنے کے چار گھنٹے کے دوران منافع کمانے کے بعد 0.35 فیصد یا 59.75 پوائنٹس کھو دیئے،ٹاپکس انڈکس کے حصص کے نرخ تمام پہلے سیشنز میں ہی 0.53 فیصد یا 7.31 پوائنٹس ڈاؤن رہے،این ایس آئی براڈر انڈکس آف ایشیاء پیسیفک ایکس جاپان میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا اور اس نے اپنے گزشتہ تین ماہ کے کل خسارے میں سے پیر کو 80 فیصد ریکور کر لیا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈکس میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔