نیٹ بال ٹریننگ اینڈ کوچنگ پروگرام کل شروع ہو گا

پیر 7 مارچ 2016 12:38

نیٹ بال ٹریننگ اینڈ کوچنگ پروگرام کل شروع ہو گا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے نیٹ بال ٹریننگ اینڈ کوچنگ پروگرام برائے بوائز کل منگل سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہو گا جو10مار چ تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پروگرام میں تمام سکول و کالجز کی نیٹ بال ٹیموں کو مدعو کیا گیا ‘ پروگرام میں پہلے دن تمام ٹیموں کو نیٹ بال کی بنیادی تربیت دی جائے گی اور نیٹ بال رولز کی آگہی سے متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے بعد ٹورنامنٹ ہوگا اور جیتنے والی ٹیموں کو ٹرافی، میڈلز و سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے۔