عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کی زیر استعمال اشیا کی لندن میں نمائش کا انعقا د کیا گیا

نمائش رواں سال اگست تک جاری رہے گی

پیر 7 مارچ 2016 12:37

عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کی زیر استعمال اشیا کی لندن میں نمائش ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کی زیر استعمال اشیا کی لندن میں نمائش کا انعقا د کیا گیامیڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم دی گریٹسٹ کے نام سے منعقد کی جانے والی اس نمائش میں باکسر محمد علی کے یادگار باکسنگ ایونٹس میں استعمال ہونے والے باکسنگ گلوز اور ان کے بچپن کی دیگر اشیا بھی نمائش کیلئے پیش کی گئیں ‘ 74 سالہ لیجنڈری باکسر کو نمائش کے افتتاح کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا تاہم بیماری کے باعث محمد علی نے شرکت سے معذرت کر لی تھی۔ نمائش رواں سال اگست تک جاری رہے گی۔