پیسے کی ہوس ہے نہ ہی کھونے کا ڈر،نوازلدین صدیقی

پیر 7 مارچ 2016 12:31

پیسے کی ہوس ہے نہ ہی کھونے کا ڈر،نوازلدین صدیقی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء)بالی وڈ کے اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ مجھے پیسے کی ہوس نہیں ہے نا ہی اس کے کھونے کا ڈر ہے ۔ان خیالات کا اظہار بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میں نے یہ مقام اپنی سخت محنت اور عمدہ کار کردگی کی بنا پر حاصل کیاہے،انہوں نے کہاکہ جب میں پہلی مرتبہ ممبئی آیا تو جیب میں تین ہزار روپے تھے اور مجھے ان پیسوں کے کھو جانے کا کوئی خوف نہیں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ فلموں میں اداکاری کا پیسہ کمانے کے لیے نہیں کرتے اگر مقصد صرف پیسہ کمانا ہوتا تو اپنے گاؤں میں اپنی وسیع و عریض زمیں پر کوئی مل لگا لیتے،نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی کسی پروڈیوسر سے ان کی فلم میں اداکاری کے لیے کسی مخصوص رقم کا مطالبہ نہیں کیا