وزیر اعظم نواز شریف کی چارسدہ حملے کی مذمت

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں‌ نہیں جائیں‌گی ۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 12:30

وزیر اعظم نواز شریف کی چارسدہ حملے کی مذمت

چارسدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے چارسدہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بہادر پولیس اہلکاروں نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لیے جانیں دیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لیے متحد ہے۔ شبقدر کچہری میں ہوئے خود کش حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہکاروں سمیت 8 افراد شہید جبکہ 16 افراد زخمی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :