صنفی تعصب پر بات نہیں کرنی چاہیے،کرینہ کپور

پیر 7 مارچ 2016 12:26

صنفی تعصب پر بات نہیں کرنی چاہیے،کرینہ کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔07 مارچ۔2016ء)بالی وڈ کی بے بو اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ صنفی تعصب پر بات نہیں کرنی چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کرینہ کپور خان نے کہا کہ صنفی تعصب پر بات نہیں کرنی چاہیے۔اپنی نئی آنے والی فلم کے بارے میں انہوں نے کہامیری نئی آنے والی فلم”کی اینڈ کا“ہے،یہ آر بالکی کی فلم ہے،جس میں ارجن کپور میرے مد مقابل ہوں گے۔انہوں نے کہا ارجن کپور کے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا آگے بھی انکے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔