خود کش حملہ آور کو گیٹ پر روکا گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا۔ ڈی پی او طاہر ظفر

شبقدر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 12:25

شبقدر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : شبقدر کچہری میں خود کش حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی پی او طاہر ظفر کے مطابق دھماکہ خود کش تھا، گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار نے خود کش حملہ آور کو کچہری میں داخل نہیں ہونے دیا اور روک لیا جس پر اس نے دھماکہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او طاہر ظفر کے مطابق 11 زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں سے 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

6 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ،اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں دو بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ دھماکے کمے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دوسری جانب دھماکے کے بعد شبقدر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :