ورلڈ ٹی ٹونٹی ،پی سی بی نے حتمی 15کھلاڑیوں کی فہرست انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو بھجوا دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 12:20

ورلڈ ٹی ٹونٹی ،پی سی بی نے حتمی 15کھلاڑیوں کی فہرست انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے حتمی 15کھلاڑیوں کی فہرست انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو بھجوا دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بھارت میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے آئی سی سی کو بھجوائی گئی فہرست میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے اور خرم منظور کی جگہ احمد شہزاد کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے،دیگرکھلاڑیوں میں کپتان شاہد آفریدی ، وکٹ کیپر سرفراز احمد ، شرجیل خان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، محمد عرفان ، محمد عامر ، محمد نواز ، عمر اکمل ، انور علی ، محمد سمیع ، وہاب ریاض اور عماد وسیم شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ 8مارچ سے شروع ہورہاہے جبکہ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 19کو پاکستان اور بھارت کے مابین دھرم شالا میں شیڈول ہے تاہم بھارت میں مسلم مخالف جذبات کے پیش نظر قومی ٹیم کی ہندوستان روانگی پر تاحال سوالیہ نشان لگے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :