فلموں میں اپنے کردارکے ساتھ خوش رہتا ہوں‘شاہ رخ خان

پیر 7 مارچ 2016 12:18

فلموں میں اپنے کردارکے ساتھ خوش رہتا ہوں‘شاہ رخ خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء)بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے فلموں میں اپنے کردارکے ساتھ خوش رہتا ہوں اور دیکھنے والوں کو بھی خوش رکھنا چاہتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ فلم نگری میں 25 سال گزار لیے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد جو کچھ حاصل کیا وہ زندگی سے زیادہ ہے اور اب اس سے دور نہیں جایا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی مجھے سپرسٹار کہتا ہے توعجیب لگتا ہے۔ فلموں میں اپنے کردارکے ساتھ خوش رہتا ہوں جب کہ دیکھنے والوں کو بھی خوش رکھنا چاہتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے کردار میں ڈھل جاتے ہیں چاہے وہ رومانوی کردار ہو یا کوئی اور کردار ہو۔