فلم” زوٹوپیا“ آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی
پیر 7 مارچ 2016 12:16
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) نئی اینی میٹڈ فلم” زوٹوپیا“ آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی ہے ۔ 4 ہفتوں سے پہلے نمبر پر موجود ڈیڈ پول کو پیچھے چھوڑ دیا۔بائرن ہاورڈ اور رچ مور کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ’زوٹوپیا ‘ کی کہانی ایسے جنگل کی ہے جہاں بے قصور لومڑی مجرم ٹھہرا دی جاتی ہیاورخرگوش پولیس اہلکار لومڑی کو اس مشکل سے نکالنے کی کوشش کرتا ہے اور دونوں مل کر کام کرتے ہیں۔
اپنی ریلیز کے صرف 3دنوں میں زوٹوپیا نے 7کروڑ 37لاکھ ڈالر کما کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔اسی ہفتے ریلیز ہونے والی آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار مورگن فری مین اور اسکاٹش اداکار گیراڈ بٹلر کی نئی ایکشن تھرلر فلم’لنڈن ہیز فالن‘ باکس آفس دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔(جاری ہے)
اس ایکشن کرائم تھرلر فلم نے ابتدائی 3دنوں میں 2 کروڑ70 لاکھ ڈالر کمائے۔ فلم برطانوی وزیرِ اعظم کی پر اسرار ہلاکت سے شروع ہوتی ہے، جس کے بعد ایجنٹس اور خفیہ اداروں کو وزیرِ اعظم کی آخری رسومات میں شریک عالمی رہنماؤں کو قتل کرنے کے خطرناک منصوبے کا علم ہوتا ہے۔
اور پھر ایکشن نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ 4 ہفتوں سے باکس آفس پر راج کرنے والی ڈیڈ پول اب تیسرے نمبر پر آگئی ہے ۔ فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ64لاکھ ڈالر کمائے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.