بالی ووڈ فلم ”کی اینڈ کا‘ ‘یکم اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

پیر 7 مارچ 2016 12:16

بالی ووڈ فلم ”کی اینڈ کا‘ ‘یکم اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور ارجن کپور کے ہمراہ فلم ”کی اینڈ کا “ اہم کر دار ادا کریں گی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کرینہ کپورآر بالکی کی ہدایت میں بننے والی فلم ”کی اینڈ کا‘ ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ ارجن کپور اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم میں کرینہ کپور ایک ملازمت پیشہ خاتون کا کردار ادا کریں گی جو اپنے پیسوں سے گھر چلاتی ہیں ارجن ایک گھریلو شوہر کے روپ میں گھر پر کھانا بناتے نظر آئیں گے۔فلم ’کی اینڈ کا‘ میں معروف اداکار امیتابھ بچن اور ان کی اہلیہ جیا بچن بھی ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔کی اینڈ کا رواں سال یکم اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :