ویرات کوہلی اپنے بلے میں خاص قسم کی ربڑ استعمال کر تے ہیں :بنگلہ دیشی شائق کا الزام

پیر 7 مارچ 2016 12:07

ویرات کوہلی اپنے بلے میں خاص قسم کی ربڑ استعمال کر تے ہیں :بنگلہ دیشی ..

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء )کرکٹ شائقین کی جانب سے مخالف کھلاڑی پر الزامات کی بارش کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم ایک بنگلہ دیشی شائق کی جانب سے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی پر لگائے گئے الزام نے خود بنگالیوں کو منہ چھپانے پر بھی مجبور کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کے فائنل سے قبل ایک بنگلہ دیشی مداح نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ان کے خیال میں ویرات کوہلی اپنے بلے میں ربڑ کااستعمال کررہے ہیں اور اس کے اوپر انہوں نے خاص طرح کی لکڑی چڑھائی ہوئی ہے جس کے باعث انہیں صرف گیندکو بلے سے مارنے کی ضرورت ہوتی ہے اور گیند خود بخود گولی کی مانند باؤنڈری کی طرف جاتی ہے۔

مذکورہ مداح نے الزام لگایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے مستفیض الرحمان کو جان بوجھ کر زخمی کرایا ہے تاکہ وہ فائنل نہ کھیل سکے اور دھونی الیون آسانی سے ٹائٹل اپنے نام کرلے۔

ویرات کوہلی اپنے بلے میں خاص قسم کی ربڑ استعمال کر تے ہیں :بنگلہ دیشی ..