ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شریک ایک ٹیم کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع ہونے کا انکشاف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 11:50

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شریک ایک ٹیم کیخلاف کرپشن کی تحقیقات شروع ہونے کا ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی آغاز سے پہلے ہی فکسنگ کی زد میں آگیا ، ایک ٹیم کیخلاف فکسنگ الزامات پر تحقیقات شروع کر دی گئیں ،آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلیگن کے مطابق کھلاڑیوں نے سٹہ بازوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کچھ میچز کے ساتھ گڑ بڑ کرنے کا منصوبہ بنایا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ رونی فلیگن نے انکشاف کیا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کرنے والی ایک ٹیم فکسنگ کے الزام پر تحقیقات کی زد میں ہے،مذکورہ ٹیم کے کچھ کھلاڑی میچز کے ساتھ گڑبڑ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے تاہم چونکہ اس حوالے سے تحقیقات شروع ہوچکی ہیں لہذا وہ اس کی تفصیلات میں نہیں جاسکتے ہیں۔

رونی فلیگن کا کہنا تھاکہ مشکوک کھلاڑیوں سمیت پورے سکواڈ کے خلاف ایکشن لیاجائے گا اور کسی کو بھی اس کھیل کو داغدا رکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔