Live Updates

شبقدر:سیشن کورٹ کے احاطے میں خودکش دھما کہ ،13 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ہوگئے، جا ں بحق ہو نے والو ں میں پو لیس اہلکا ر ، خا تو ن اور بچے بھی شا مل،8کی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، زخمیوں کو شبقدر اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا،بمبار نے کچہری کے احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی ،گیٹ پر پولیس کے روکنے پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا ،خود کش بمبار نے گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کر دی۔عینی شاہد اہلکار ۔۔دھماکے کے بعد انسانی اعضاء بکھر گئے، پولیس اہلکارنے جان دیکر بڑے سانحہ سے بچا لیا۔ڈی پی او شبقدر۔۔ عمران خان،گورنر اقبال ظفر جھگڑا سمیت سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی جا نب سے دھما کے کی مذمت،وزیراعظم کی وزیر داخلہ سے رپورٹ طلب۔۔بزدلانہ کارروائیاں حکومتی عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔صدر ،وزیر اعظم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 11:48

شبقدر:سیشن کورٹ کے احاطے میں خودکش دھما کہ ،13 افراد جاں بحق جبکہ 24 زخمی ..

چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے سیشن کورٹ میں خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار،خواتین اور بچوں سمیت 13افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے ،تمام زخمیوں کو شبقدر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس میں 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابقپیر کے روز سیشن کورٹ میں عدالتی کارروائی کے دوران خودکش دھماکا دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی،زوردار دھماکے سے وہاں موجود کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی، دھماکے کے وقت کچہری کے احاطے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائربریگیڈ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں ،ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو علاقہ مکینوں کی مدد سے سول ہسپتال شقبدر منتقل کیا ،حملے کے بعد شبقدر کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،شدید زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے ،حملے کے بعد شبقدر کی داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی بڑھاد ی گئی اور چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ،عینی شاہد اہلکار کے مطابق خود کش بمبار نے گیٹ پر تعینات سکیورٹی اہلکاروں پر اچانک فائرنگ کر دی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران کچہری میں افراتفری پھیل گئی،بمبار نے آگے بڑھتے ہوئے کچہری کے احاطے میں داخل ہو کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تاہم ناکامی کی صورت میں بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

(جاری ہے)

عینی شاہد وکیل کے مطابق خود کش بمبار کی پولیس اہلکاروں کیساتھ کچہری کے احاطہ میں جھڑپ ہوئی اس دوران وہاں پر کھڑے افراد آگے بڑھنے کی کوشش کی تو اس دوران خود کش بمبار نے خود کو اڑا دیا جس سے انسانی اعضاء بکھر گئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سہیل خالد نے بتایا کہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور نے عدالت کے احاطے میں گھسنے کی کوشش کی تاہم داخلی دروازے پر موجود پولیس اہلکار شبیر نے اسے روک لیا اور اپنی جان دیکر بڑے سانحہ سے بچا لیا،،ڈی پی او سہیل خالد نے2 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد کے جاں بحق14 کے زخمیوں ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر طارق حسن کے مطابق خود کش حملے میں لیڈی کانسٹیبل سمیت3 پولیس اہلکار شہید اور2 زخمی ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں بچوں سمیت 8 سول افراد مارے گئے ہیں،صدر مملکت ممنون حسین نے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں،صدر نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور ہمدرد ی کا اظہار کیا ،وزیر اعظم نواز شریف نے بھی دھماکے کی مذمت کی اور قیمتی انسانی ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ،وزیر اعظم نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ،ان کی بے مثال قربانیاں قابل تحسین ہیں ،قوم دہشت گرد کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے متحد ہے ،بہادر پولیس اہلکاروں نے ہمارے محفوظ مستقبل کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،وزیر اعظم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے حملے کی رپورٹ طلب کرلی اور حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہتر ین طبی امداد فراہم کی جائے ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شبقدر میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے انہوں نے شبقدر میں جانی نقصان پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا اور صوبائی حکومت کو زخمیوں کے بہترین علاج کو یقینی بنانے کے لئے ہدایت کی ۔

عمران خان نے کہا کہ صوبائی حکومت واقعہ کی فوری تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو قانونی کٹہرے میں لاکھڑا کرے،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ،گورنر خیبر پختونخواہ ،وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ،پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ،امیر جماعت اسلامی سراج الحق ،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ،اے این پی کے رہنما زاہدخان ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سمیت دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات