ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کافائنل جیت کر بنگلہ دیش سے گزشتہ سال کی ہار کا بدلہ لے لیا :روی شاستری

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 مارچ 2016 11:35

ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کافائنل جیت کر بنگلہ دیش سے گزشتہ سال کی ہار کا بدلہ ..

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔7مارچ2016ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر روی شاستری کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کافائنل جیت کر گزشتہ سال کی ہار کا بدلہ لے لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایشیا ء کپ ٹی ٹونٹی میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ سے گفتگو کرتے ہوئے روی شاستری کا کہنا تھا کہ انہوں نے بنگلہ دیش کی اننگز کے بعد لڑکوں سے کہا تھا کہ وہ یاد رکھیں کہ کس طرح گزشتہ سال بنگلہ دیش نے انہیں ون ڈے سیریز میں شکست دے کر خوشیاں منائی تھیں اور اب یہ ان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ میزبان ٹیم سے ان کی اس ہار بدلہ لے سکیں ۔