رواں سال گندم کی خریداری کیلئے وفاقی حکومت نے 69لاکھ 50ہزار ٹن کا ہدف مقرر کر دیا

پیر 7 مارچ 2016 11:34

اسلام آباد ۔ 07مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) رواں سال 2016ء میں گندم کی خریداری کیلئے وفاقی حکومت نے 69لاکھ 50ہزار ٹن کا ہدف مقرر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ایگری کلچر سٹوریج اینڈ سپلائی کارپوریشن (پاسکو) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال گزشتہ سال کے مقابلہ میں 8لاکھ 90ہزار ٹن زائد گندم خریدی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2015ء میں وفاقی حکومت نے 66لاکھ ٹن گندم خریدی تھی اسطرح رواں سال گزشتہ سال کے مقابلہ میں گندم کی خریداری کا وفاقی حکومت کا ہدف انہتر لاکھ پچاس ہزار ٹن مقرر کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :