ترقی پذیر ممالک کو زیادہ شرح نمو کے حصول کیلئے ٹیکسوں کی شرح میں کمی اور دائرہ کار میں اضافہ، اخراجات میں کمی ، مستحکم کرنسی اور آزادانہ تجارت سمیت کاروباری قوانین میں آسانی کے اقدامات کی ضرورت ہے،آرتھر لافر

پیر 7 مارچ 2016 11:34

اسلام آباد ۔ 7 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء) عالمی اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو زیادہ شرح نمو کے حصول کیلئے ٹیکسوں کی شرح میں کمی، ٹیکس کے دائرہ کار میں اضافہ، حکومتی اور غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی ، مستحکم کرنسی اور آزادانہ تجارت سمیت کاروباری قوانین میں آسانی کے اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

معروف بین الاقوامی اقتصادی ماہر آرتھر لافر جنہیں بیسویں صدی کا بہترین دماغ قرار دیا گیا تھا، انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کو زیادہ سے زیادہ پائیدار شرح نمو حاصل کرنے کیلئے مندرجہ بالا اقدامات کرنے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کی شرح میں کمی کر کے خطے کے ممالک لانے اور ٹیکس کے دائرہ کار کو بڑھانے اور غیر ترقیاتی اخراجات اور قوانین میں نرمی کے ساتھ ہمسایہ ممالک سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت کیلئے سہولیات کی فراہمی سے شرح ترقی کا مطلوبہ ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :