Live Updates

پشاور : تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل نہ کرنے پر تحریک انصاف کارکنان کا احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 11:32

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : تجاوزات کے خلاف آپریشن مکمل نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں۔ کارکنان نے بھانہ ماڑی کے چورنگی چوک میں ٹائر جلا دئے۔

(جاری ہے)

احتجاج کے باعث چورنگی چوک ٹریفک کے لیے بند ہو گئی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن ادھورا چھوڑ دیا ہے۔ جگہ جگہ ملبہ پڑا ہے اور سڑک کی مرمت کا کام بھی ابھی باقی ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات