کمالیہ،دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

پیر 7 مارچ 2016 11:22

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء ) کمالیہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووٴں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ سے ڈاکووٴں کا اپنا ساتھی بھی زخمی ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے دونوں افراد اپنی دکان میں موجود تھے کہ چار مسلح افراد نے لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولیاں چلا دیں۔

(جاری ہے)

فائرنگ سے خالد اور وارث شدید زخمی ہو گئے اورہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ گولیاں لگنے سے ڈاکووٴں کا اپنا ساتھی ایوب بھی زخمی ہو گیا۔ جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی جاں بحق افراد کے لواحقین اور علاقہ مکین مشتعل ہو گئے اور سول ہسپتال میں گھس کر زخمی ڈاکو کو مارنے کی کوشش کی۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔

متعلقہ عنوان :