دیوار مہربانی کے بعد اب کراچی میں‌ بازار مہربانی بن گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 مارچ 2016 11:22

دیوار مہربانی کے بعد اب کراچی میں‌ بازار مہربانی بن گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مارچ 2016ء) : بیرون ممالک میں مقبولیت حاصل کرنے والی دیوار مہربانی پاکستان میں بھی پہنچی تو مستحق اور سفید پوش افراد کو مدد حاصل ہوئی لیکن مستحق افراد کی سفید پوشی اور ان کی مزید امداد کے پیش نظر کراچی میں بازار مہربانی بنا دیا گیا ہے جس میں کپڑوں سمیت تمام اشیائے ضروریات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کراچی میں بنائے گئے اس بازار مہربانی میں ضرورت کی تمام اشیا موجود ہیں، مذکورہ بازار فلاحی تنظیم جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل (جے ڈی سی) کی مدد سے بنایا گیا ہے جو ملکی تاریخ کا پہلا باراز مہربانی ہے۔

اس بازار کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں گھریلو ضرورت کی تمام اشیا سمیت بیٹیوں کی شادی کے لیے درکار تمام سامان بھی موجود ہے۔ بازار مہربانی کے لیے مدد کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اسے مزید وسعت دے کر ملک کے دیگر شہروں تک بھی پھیلانا چاہئیے۔ کراچی میں بنائے گئے اس بازار مہربانی کی کچھ مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :