کراچی،نیشنل ہائی وے پر سیوریج لائن کی مرمت نہ ہوسکی ، علاقہ تالاب بن گیا

پیر 7 مارچ 2016 11:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء) کراچی نیشنل ہائی وے پر ملیر 15 کے قریب پھٹنے والی سیوریج لائن پر مرمتی کام تاحال شروع نہیں ہوسکا۔ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ نیشنل ہائی وے ملیر 15 پر گزشتہ رات پھٹنے والی سیوریج لائن پر مرمت کا کام تاحال شروع نہیں ہوسکا ہے جس کے باعث کالا بورڈ سے ملیر 15 تک شاہراہ پر سیوریج کا پانی جمع ہوگیا۔

(جاری ہے)

شاہراہ کے دونوں ٹریک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ صبح کے وقت سکول ، کالج اور دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ ٹریفک پولیس نے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا ۔ ملیر ہالٹ سے قائد آباد جانے والے افراد چند منٹوں کا صفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں جبکہ سیوریج لائن پھٹنے کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد شہری انتظامیہ کا عملہ تاحال امدادی سرگرمیوں کیلئے نہیں پہنچ سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :