خاران ،ڈپٹی کمشنر کے گھر پردستی بم حملہ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پیر 7 مارچ 2016 11:15

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء ) ڈپٹی کمشنر خاران کے گھر پر دستی بم حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق خاران میں علی الصبح نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر خاران ولی محمد بڑیچ کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

دستی بم گھر کے عقبی دروازے کے قریب گر کر پھٹ گیا جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :