لاہور ہائی کورٹ ،ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخی کی درخواست خارج
پیر 7 مارچ 2016 11:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مارچ۔2016ء ) لاہور ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کی بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی۔ لاہور ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔
(جاری ہے)
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی اعترافی پریس کانفرنس ایم کیو ایم کے خلاف چارج شیٹ ہے، جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ ایم کیوایم ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، ایسی جماعت کو ملک میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ملنی چاہیے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ ایم کیوایم کی بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کی منسوخی کا حکم جاری کرے۔
لاہور ہائی کورٹ نے موقف سننے کے بعد درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ ہائی کورٹ یہ درخواست سننے کا مجاز نہیں اس لئے درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
چین کی 8 کمپنیاں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.