سندھ کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں،میاں وسیم اخترشیخ

پیر 7 مارچ 2016 11:09

قصور۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مارچ۔2016ء ) حکومت کامیابی کے ساتھ ملکی مسائل حل کررہی ہے‘ن لیگ کی قیادت میں ملک خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے‘ سندھ میں بھی ترقیاتی اقدامات کرنے پر حکومت خراج تحسین کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبرقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات ورکن قومی اسمبلی میاں وسیم اخترشیخ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف قوم کیلئے امیدکی کرن ہیں ، ہماری حکومت کرپشن سے پاک اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :